ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کو فروغ دیا:فیاض احمد اوٹھی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 12 نومبر 2015 16:31

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔12 نومبر۔2015ء) حلقہ سے مسائل ختم کرنے اور عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کیلئے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عوامی پذیرائی دیکھ کر ہمارا سر فخر سے بلند ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایم سی 19 میں سابقہ برسر اقتدار لوگوں نے کیا کام کروائے ہیں وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ایم سی 19 سے امیدوار برائے چیئرمین فیاض احمد اوٹھی نے مختلف مقامات پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کو فروغ دیا ہے ہمارا ماضی گواہ ہے کہ ہمیں جب بھی خدمت کا موقع ملا ہم نے خدمت کی۔