احتیاطی تدابیر سے ڈینگی پر قابو پایا جاسکتاہے:شازیہ حنیف

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 12 نومبر 2015 16:27

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔12 نومبر۔2015ء) ڈینگی جیسے موذی مرض پر صرف احتیاطی تدابیر سے ہی قابو پایا جاسکتا ہے ۔تھوڑی سی احتیاط موذی مرض کے خاتمے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے‘خاص طور پر خواتین اور سکول کی طالبات اس سلسلہ میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار اقراء گرلز ہائی سکول میں ڈینگی سے متعلقہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے مسز شازیہ حنیف اور دیگر نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی کا مرض پھیلنے کی سب سے بڑی وجہ شہریوں میں شعور کی کمی ہے۔ تعلیمی اداروں میں ڈینگی سے متعلق آگہی مہم چلائی جائے تو مرض کے خاتمہ میں مدد مل سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :