بلدیاتی الیکشن : دفعہ 144نافذاسلحہ لائسنس منسوخ کئے جانے کا امکان
عمر جمشید جمعرات 12 نومبر 2015 16:27
سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔12 نومبر۔2015ء) بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلہ کیلئے 19 نومبر کو سرگودھا سمیت انتخابات والے اضلاع میں دفعہ 144کا نفاذ کرکے اسلحہ لائسنس معطل کردیئے جائینگے۔
(جاری ہے)
اسلحہ لائسنس معطل رکھنے کی معیاد کا فیصلہ متعلقہ اضلاع کے ڈی سی اوز کرینگے ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام متعلقہ اضلاع کے ڈی سی اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے انتخابات سے قبل اور پولنگ کے بعد تک متعلقہ اضلاع میں ہر قسم کا اسلحہ لائسنس عارضی طور پر معطل کردیا جائے ۔
ذرائع کے مطابق اسلحہ لائسنس معطل رکھنے کی معیاد کا تعین متعلقہ ضلع کا ڈی سی او کریگا ذرائع کے مطابق پہلے مرحلہ میں سندھ میں ہونیوالے ناخوشگوار واقعہ کے بعد صوبہ پنجاب میں نہ صرف حساس پولنگ اسٹیشنز پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے بلکہ پولنگ سے قبل اور بعد تک اسلحہ لائسنس معطل کئے جائینگے تاکہ جانی نقصانات سے بچا جاسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.