بلدیاتی انتخاب کا دوسرامرحلہ‘بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل‘ترسیل 15نومبر سے شروع ہوگی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 12 نومبر 2015 16:26

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔12 نومبر۔2015ء) سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلہ کیلئے بیلٹ پیپر کی چھپائی مکمل ہونے کے بعد 15 نومبر تک تمام متعلقہ اضلاع میں بیلٹ پیپرز اور دیگر سامان کی ترسیل شروع ہوجائیگی ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں تمام ضلعی الیکشن کمشنرز کو آگاہ کردیا گیا ہے بیلٹ پیپر کیساتھ ساتھ دیگر سامان کی ترسیل بھی 17 نومبر تک مکمل ہوجائیگی جبکہ 18 نومبر کو متعلقہ پرزائیڈنگ افسران کو سامان کی ترسیل کا عمل مکمل کرکے متعلقہ پولنگ اسٹیشن پر پہنچا دیا جائیگا جس کیلئے سرکاری ملازمین کی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :