سرگودھا:نماز جمعہ کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم
تازہ ترین : 1

سرگودھا:نماز جمعہ کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔12 نومبر۔2015ء)ضلعی انتظامیہ کو نماز جمعہ کے موقع پر سکیورٹی انتظامات فول پروف کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے پولیس سکیورٹی اداروں کو جاری کئے گئے ایک حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ نماز جمعہ کے موقع پر تمام اہم مساجد‘ امام بارگاہوں پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیساتھ ساتھ جمعہ کی ادائیگی کیلئے آنیوالے لوگوں کو جامہ تلاشی کے بعد اندر جانے دیا جائیگا پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔

وقت اشاعت : 12/11/2015 - 16:25:13

اپنی رائے کا اظہار کریں