سرگودھا:پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی اغواء،مقدمہ درج
تازہ ترین : 1

سرگودھا:پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی اغواء،مقدمہ درج

سرگودھا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔12 نومبر۔2015ء) پسند کی شا د ی کر نے والی لڑ کی کو لا ہو ر ھا ئی کورٹ میں پیشی سے قبل ہی اغوا کر لیا گیا ۔ لڑکی کے شوہر کی رپورٹ پر لڑکی کے باپ سمیت پا نچ افراد کے خلا ف مقدمہ در ج کرلیا گیا ۔اغوا کے بعد لڑ کی کو قتل کر دینے کا خد شہ ۔ بتا یا گیا ہے کہ نجمہ بی بی نے پسند کی شا د ی کی تھی جو اپنے شوہر کے سا تھ لا ہو ر ہا ئی کورٹ میں اپنا بیا ن ریکارڈ کروانے جا رہی تھی کہ بستی عیسا ئیا ں قربان چو ک کے قریب لڑکی نجمہ بی بی اور اس کے بھا ئی ثناء اللہ کو اغوا کر لیا گیا ۔

نجمہ بی بی کے شو ہر آ صف حسین نے تھا نہ اربن ایر یا میں نجمہ بی بی کے والد عجب خا ن‘ عمر ان خا ن‘قسمت خا ن‘ آ زا د خا ن اور اشر ف وغیر ہ کے خلا ف نجمہ بی بی کے اغوا کا مقدمہ در ج کروادیا ۔ آ صف حسین نے خد شے کا اظہا ر کیا ہے کہ اس کی نئی نویلی دلہن کو اس کے والد ین قتل کر دیں گے جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ انہو ں نے اغوا کا مقدمہ در ج کرلیا ہے ۔چھا پے ما ر ے جا رہے ہیں جلد ملز ما ن کو گرفتار کر کے مغو یہ کو با ز یا ب کروالیا جا ئے گا ۔

وقت اشاعت : 12/11/2015 - 15:43:52

اپنی رائے کا اظہار کریں