آرمی چیف سے چینی فوج کے وائس چیئرمین کی ملاقات‘باہمی‘علاقائی اور دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 12 نومبر 2015 15:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔12 نومبر۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے چینی آرمی سے وائس چیئرمین جنرل پان چنگ لونگ نے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی امور ‘خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق چینی وائس چیئرمین سے بات چیت کرتے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاک چین تعلقات ہر آزمائش پر پورا اترے ہیں چین پاکستان کا آہنی بھائی ہے ۔

(جاری ہے)

پاک چین دوستی باہمی تعاون پر مبنی ہے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔ ملاقات میں باہمی ‘علاقائی اور دفاعی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیاقبل ازیں چینی وائس چیئرمین کی آمد پر انکا پر تپاک استقبال کی گیا۔انہیں گارڈ آف آنر پیش کیاگیا۔چینی وائس چیئرمین نے یادگار شہداء پر پھول بھی چڑھائے بعدازاں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک نے جے ایف 17تھنڈر کی فروخت کا معاہدے پر بھی دستخط کئے ۔

متعلقہ عنوان :