اسلام آباد : عمران خان کو سیاست میں مزید میچور ہونے کی ضرورت ہے ، عمران خان خود ..
تازہ ترین : 1

اسلام آباد : عمران خان کو سیاست میں مزید میچور ہونے کی ضرورت ہے ، عمران خان خود بھی جیت جائیں تو نہیں مانیں گے ۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان پر تنقید

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 نومبر 2015 ء): اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت اور ادارے ایک پیج پر نہیں. حکومت کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے پر توجہ دینی ہو گی۔ مارشل لاءکا وقت اب گزر چکا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایک تقریب سے خطاب میں خورشید شاہ نے کہا کہ مارشل لاءکا وقت گزر گیا ہے۔ گذشتہ روز آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس میں جو بات ہوئی وہ بیان کی بجائے وزیراعظم کو بتائی جاتی تو بہتر ہوتا۔

خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ عمران خان میچور سیاست دان نہیں. ابھی عمران خان کو سیاست میں میچور ہونے کے لیے مزید وقت درکار ہے، عمران خان اگر خود بھی جیت جائیں گے تو نہیں مانیں گے. انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں جمہوریت پروان چڑھ رہی ہے اور اس کے لئے تمام سیاستدانوں کو جمہوری رویہ اختیا رکرنا ہوگا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/11/2015 - 15:40:06

اپنی رائے کا اظہار کریں