پولیس کے دعوے دھر ے رہ گئے‘ایک روز میں ڈوسے بیکری کی تین برانچیں لوٹ لی گئیں
عمر جمشید جمعرات 12 نومبر 2015 15:37
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔12 نومبر۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں پولیس جرائم کی شرح میں کمی کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی بلکہ اس کے دعوے بھی کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں ، بینک ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم میں اضافہ ہو رہا ہے یہاں تک کہ ایک ہی کمپنی کی تین برانچوں میں یکے بعد دیگرے وارداتیں ہوئی ہیں لیکن پولیس کسی ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی جبکہ ان وارداتوں کے بارے میں نجی ٹی وی چینل سٹی فورٹی ٹو نے ویڈیو فوٹیج بھی نشر کردی ہے ۔
اس ویڈیو فوٹیج اور رپورٹ کے مطابق‘ایک ہی روز میں نجی کمپنی ’ڈوسے بیکری “کی نصیر آباد‘لٹن روڈ اور شوکت خانم برانچوں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ڈاکو لاکھوں کی نقدی اور سامان لے گئے ۔ایک ہی روز میں ڈوسے بیکری کے تین برانچوں کا لٹ جانا پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔(جاری ہے)
پنجاب حکومت پولیس کو جدید ترین ٹیکنالوجی اور دیگر لوازمات سے مزین کررہی ہے ۔
حال ہی میں پٹرولنگ کیلئے عام گاڑیوں کی جگہ ٹویوٹا کرولا گاڑیاں فراہم کی گئیں ہیں لیکن پولیس کی کارکردگی میں کوئی بہتری نہیں لائی جاسکی جس کے بعد کروڑوں روپے کے وسائل ضائع ہورہے ہیں۔یاد رہے کہ ایک سال کے دوران ڈوسے بیکری میں 34وارداتیں ہوچکی ہیں جبکہ ان وارداتوں میں ایک گارڈ بھی ہلاک ہوچکا ہے لیکن پولیس وارداتوں میں ملوث کسی ایک ملزم کو بھی گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.