لاہور ہائیکورٹ کو ایشیا کی بہترین ہائیکورٹ بنائیں گے : چیف جسٹس
تازہ ترین : 1

لاہور ہائیکورٹ کو ایشیا کی بہترین ہائیکورٹ بنائیں گے : چیف جسٹس

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔12 نومبر۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس اعجاز الالحسن نے جلد اور فوری انصاف کی فراہمی کیلئے وکلاء برادری کا تعاون ناگزیر قراردیا ہے اور کہا ہے کہ انصاف کی فراہمی سمیت تمام مسائل وکلاء برادری کی مشاورت سے حل کیے جائیں گے ۔ وہ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کررہے تھے ۔ اس سے پہلے بار میں پہنچنے وکلا نے نئے چیف جسٹس کا والہانہ خیر مقدم کیا ۔

چیف جسٹس نے بار سے خطاب کی دعوت دینے پر منتخب قیادت اور وکلا ء برادری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ وکلا ء کے مسائل سے بخوبی آگا ہ ہیں جنہیں انہی کی مشاورت سے حل کیا جائے گا ، بار اور بنچ کا احترام اور عزت کا رشتہ ہے جسے مزید مضبوط کیا جائے گا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ملک اور ادارے کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے اور لاہور ہائیکورٹ کو ایشیاء کی سب سے بہترین ہائیکورٹ بنایا جائے گا۔

وقت اشاعت : 12/11/2015 - 15:34:17

اپنی رائے کا اظہار کریں