پاکستان سٹیل ملز کی جلد نجکاری کردی جائیگی ‘ وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی
تازہ ترین : 1

پاکستان سٹیل ملز کی جلد نجکاری کردی جائیگی ‘ وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 نومبر۔2015ء)وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان سٹیل ملز کی جلد نجکاری کردی جائیگی ‘ سٹیل ملز کے ملازمین کی تنخواہوں کا ماہانہ بل 480 ارب روپے ہے‘ مل تنخواہوں کا خود انتظام نہیں کر پارہی جب تک واجبات ادا نہیں ہونگے گیس کی فراہمی بحال نہیں کی جاسکتی۔ سینٹ میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا کے توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سٹیل ملز کو ملازمین کی تنخواہوں کا انتظام سیلز اور اپنے کاروبار کے ذریعے کرنا ہوتا ہے لیکن وزارت خزانہ تنخواہوں کے لئے فنڈز دے رہی ہے۔

سٹیل ملز نجکاری فہرست میں شامل ہے اور اس کی جلد سے جلد نجکاری کردی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سٹیل ملز کے ملازمین کی دو ماہ کی تنخواہوں کی ایک سمری ای سی سی کو بھجوا دی گئی ہے۔ سمری منظور ہوتے ہی تنخواہیں ادا کردی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی سٹیل ملز کو گیس فراہم کرتی ہے تاہم اس کو واجبات ادا نہیں کئے جارہے۔ جب تک واجبات نہیں ملیں گے گیس کی فراہمی بحال کرنا ممکن نہیں۔

اجلاس کے دور ان چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ سٹیل ملز کی نجکاری مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری کے بغیر نہیں ہونی چاہیے۔ قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن کی طرف سے سٹیل ملز کی نجکاری کے معاملے پر اٹھائے جانے والے نکتے کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سٹیل ملز کی نجکاری کے لئے مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری ضروری ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/11/2015 - 15:28:07

اپنی رائے کا اظہار کریں