مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل ڈانس پارٹی پر پولیس چھاپے میں پکڑے گئے
تازہ ترین : 1
مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل ڈانس پارٹی پر پولیس چھاپے میں پکڑے گئے

مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل ڈانس پارٹی پر پولیس چھاپے میں پکڑے گئے

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار12نومبر۔2015ء ) قومی ٹیم کے مڈ ل آرڈر بلے باز عمر اکمل اپنی ’’حرکتوں ‘‘ سے باز نہ آئے اور ایک بار پھر پاکستان کا نام پوری دنیا میں بدنام کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق قائد اعظم ٹرافی میں سوئی سدرن کی نمائندگی کرنے والے عمر اکمل حیدر آباد میں سائٹ ایریا میں پولیس کے چھاپے کے دوران غیر اخلاقی پارٹی سے پکڑے گئے تھے اور اس وقت ان کے ساتھ حیدر آباد ٹیم کے کھلاڑی عظیم گھمن اور ایک نامعلوم کھلاڑی شامل تھے ۔ ایس ایس پی حیدر آباد کے مطابق اعلی حکام کی جانب سے ہدایات ملنے کے بعد ان کرکٹرز کو چھوڑ دیا گیاتھا تاہم ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے ۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیس نے مخبری پر اس علاقے میں چھاپہ مارا تھا کیوں ایسی اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ یہاں غیر اخلاقی سرگرمیاں جاری ہیں ۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی عمر اکمل کبھی وارڈن کو تھپڑ مارنے اور کبھی زخمی ہونے کا بہانہ بنا نے کے باعث ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوچکے ہیں ۔

وقت اشاعت : 12/11/2015 - 15:24:40

قارئین کی رائے :

  • اشفاق احمد کی رائے : 12/11/2015 - 17:46:35

    اگر کوئی عام پاکستانی ایسے پکڑا جاتا تو کیا اعلی حکام اسکی بھی سفارش کرتے یا اس کو پولیس کے رحم و کرم پہ چھوڑ دیتے کہ چاہو تو اس کو پھینٹی لگاو اور چاہو تو اس سے دیہاڑی لگاو

    اس رائے کا جواب دیں
  • jamshed Says : 12/11/2015 - 16:36:01

    agar yeh hi party board ki nagrani mai hoti to kya phir nahi pakistan ka naam doobna tha asi parties to ab har ghar mai hoti hai pcb nai jab koi bee taqreeb ki us mai jo naach aur gaana hua kya woh islam kay mutabiq tha

    Reply to this comment

اپنی رائے کا اظہار کریں