Live Updates

ممتاز بھٹوکی وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ملاقات

جمعرات 12 نومبر 2015 15:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء) صوبہ سندھ کے سینئر سیاستدان اور پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے مرکزی رہنما ممتاز بھٹو جو ان دنوں صوبائی دارالحکومت لاہور کے دورے پر ہیں نے گذشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ممتاز بھٹو نے سندھ میں وفاقی حکومت کے حوالے سے شکایات کے انبار لگادئیے ممتاز بھٹو نے وزیراعلیٰ پنجاب سے پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اس موقع پر ممتاز بھٹو کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات