بولی ووڈ ستاروں کی طرف سے پرستاروں کو دیوالی کی مبارکباد

جمعرات 12 نومبر 2015 15:16

بولی ووڈ ستاروں کی طرف سے پرستاروں کو دیوالی کی مبارکباد

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء)بولی ووڈ فلم انڈسٹری کے افق پر جگمگانے والے ستاروں کی طرف سے روشنیوں کے تہوار دیوالی کے موقع پر چاہنے والوں کو مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر مبارکباد کے پیغامات بھیجے گئے۔میگا سٹار امیتابھ بچن ، رشی کپور اور سلمان خان کی طرف سے ٹویٹر پر ٹویٹس میں پرستاوں کیلئے اپنا خیال رکھتے ہوئے دیوالی منانے کاپیغام دیا گیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں اکشے کمار،انوشکا شرما اور ورون دھون کی طرف سے کہا گیا کہ اس دیوالی پٹاخے چلا کر نہیں بلکہ صرف محبت بانٹ کر دیوالی منائیں۔رپورٹ کے مطابق مداحوں کودیوالی کی مبارکباد دینے والے بولی ووڈ ستاروں میں شبانہ اعظمی، رشی کپور، کرن جوہر، پریانکا چوپڑا، فرحان اختر،مہیش بھٹ،شاہد کپور ، کرن کھیر، ملیکہ شراوت، نیل نتن مکیش، وانی کپور، انیل کپور، ارباز خان، سونم کپور، ودیت جموال، ویر داس، مدھر بھنڈارکر، آدتی ر ا? حیدری ، سوہا علی خان، کونال کھولی، شردا کپور،انوپم کھیر، کنال کیمو، عالیہ بھٹ ، ویوک اوبرائے، ارجن رامپال ،بھومی پیدنیکر، جان ابراہم ،بپاشا باسو، سورج پنچولی، سونو سود اور آتھیا شیٹی کے نام شامل ہیں