رشی کپور نے سورج اور آتھیا کو مستقبل کے سپر سٹارز قرار دیدیا
تازہ ترین : 1
رشی کپور نے سورج اور آتھیا کو مستقبل کے سپر سٹارز قرار دیدیا

رشی کپور نے سورج اور آتھیا کو مستقبل کے سپر سٹارز قرار دیدیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 نومبر۔2015ء)بولی ووڈکے سینئر اداکار رشی کپو ر کا کہنا ہے کہ سلمان خان کی ہوم پروڈکشن ”ہیرو“ سے فنی سفر کا آغاز کرنے والے نوجوان ستارے سورج پنچولی اور آتھیا شیٹی مستقبل کے سپر سٹار ز ہیں۔اداکار رشی کپور کی طرف سے آتھیا اور سورج کی فلم ”ہیرو“ دیکھنے کے بعد مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ میں کہا گیا کہ آدتیہ پنچولی اور زرینہ وہاب کا بیٹا سورج اور سنیل شیٹی کی بیٹی آتھیامیں سپر سٹار ز والی تمام تر خوبیاں بدرجہ اتم موجود ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ایک دن دونوں سٹار کڈز اپنے والدین کا نام ضرور روشن کریں گے۔رشی کپور کی طرف سے مزید کہا گیا کہ آتھیا اور سورج بے حد پر اعتماد ہیں لہٰذا ایک دن شوبز کے افق پر ضرور جگمگائیں گے۔واضح رہے سینئر اداکار رشی کپورتقریباً کزشتہ چھ دھائیوں سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے ساتھ وابستہ ہیں۔نکھل ایڈوانی کی ”ہیرو“ 1983ء میں بنائی جانے والی سبھاش گھئی کی ”ہیرو“ کا ریمیک تھی۔فلمی حلقوں کے مطابق حال ہی میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی ”ہیرو “باکس آفس پر ذیادہ اچھا بزنس کرنے میں ناکام رہی ہے، تاہم آتھیاشیٹی اور سورج پنچولی کی جاندار اداکاری نے شائقین کے ذہنوں پر نقوش بہر حال چھوڑے ہیں

وقت اشاعت : 12/11/2015 - 15:10:30

اپنی رائے کا اظہار کریں