سال کے365دن کام نہیں زندگی کا لطف اٹھانا چاہتی ہوں‘ بپاشا باسو
تازہ ترین : 1
سال کے365دن کام نہیں زندگی کا لطف اٹھانا چاہتی ہوں‘ بپاشا باسو

سال کے365دن کام نہیں زندگی کا لطف اٹھانا چاہتی ہوں‘ بپاشا باسو

کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 نومبر۔2015ء)بولی ووڈسٹار بپاشا باسو کا کہنا ہے انکی زندگی کی ترجیحات انڈسٹری کے دوسرے اداکاروں سے مختلف ہیں۔ اداکارہ نے حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ سال کے 365دن صرف کام نہیں کر سکتیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا میں اپنی زندگی کا بھرپور مزہ لینا چاہتی ہوں یہی وجہ ہے کہ سال میں دوسرے اداکاروں کی طرح دھڑادھڑ فلمیں سائن نہیں کرتی۔

انھوں نے میڈیا کو بتایا کہ میں فلم انڈسٹری کے ساتھ 2001ء سے منسلک ہوں،پس اب اپنی منشاء کے مطابق سال میں صرف اتنے ہی پروجیکٹس سائن کرتی ہوں جو میرے آرام اور آزادی کے درمیان حائل نہ ہوں۔36سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انھوں نے اپنے فنی سفر کے دوران بیشتر ڈراؤنی فلموں میں اداکاری کی ہے۔بولی ووڈ کی طرف سے انھیں”کوئین آف ہارر “کے خطاب سے نوازا گیا ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انھیں ”کوئین آف ہارر“ کے خطاب سے نوازے جانے پر بے حد خوشی ہے۔ اداکارہ بپاشا آجکل اپنی ڈراؤنی ٹی وی سیریز ”ڈر تو سب کو لگتا ہے“ میں مصروف ہیں

وقت اشاعت : 12/11/2015 - 15:10:30

اپنی رائے کا اظہار کریں