سلمان خان نے ”سلطان “کیلئے ٹیوٹر کی خدمات حاصل کر لیں

جمعرات 12 نومبر 2015 15:05

سلمان خان نے ”سلطان “کیلئے ٹیوٹر کی خدمات حاصل کر لیں

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) بولی ووڈ سپر سٹار سلمان خان آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”سلطان“کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سپرسٹار کی طرف سے ہریانوی زبان پر عبور حاصل کرنے کیلئے ایک فل ٹائم ٹیوٹر کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ سلمان خان کیریئر میں پہلی بار کسی فلم کی تیاری کیلئے اس قدر سخت محنت کر رہے ہیں۔

واضح رہے سپر سٹار ”سلطان“ میں پہلوان سلطان علی خان کاکردار ادا کرنے کیلئے پہلوانی اور مارشل آرٹس کی تربیت بھی حاصل کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سپر سٹار نے کْل 25ٹیوٹرز کا انٹرویو کیا جن میں سے ایک کا انتخاب کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق سلمان خان کو ہریانی زبان سکھانے والا ٹیوٹر ہر وقت ہر جگہ ان کے ساتھ رہے گا ،تاکہ جیسے ہی اداکار کو اپنے مصروف ترین شیڈول سے فرصت کے لمحات میسر آئیں وہ فوراًپڑھائی شروع کر سکیں۔

سلمان خان ہریانوی زبان سیکھنے کی تربیت جسمانی تربیت کے ختم ہونے کے فوراً بعد شروع کریں گے۔واضح رہے 49سالہ اداکار”سلطان“کیلئے ہر روز 5گھنٹے پہلوانی کی مشق کرتے ہیں۔علی عباس ظفر کی ”سلطان“ آئندہ سال عید کے موقع پر نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

متعلقہ عنوان :