اداکار شاہ رخ خان کواظہار رائے پر سزا دینے کا سلسلہ شروع

جمعرات 12 نومبر 2015 15:05

اداکار شاہ رخ خان کواظہار رائے پر سزا دینے کا سلسلہ شروع

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) بھارت کے معروف اداکار شاہ رخ خان نے عدم برداشت اور انتہاپسندی کے خلاف اپنی رائے کا اظہار تو کردیا تھا لیکن اب انہیں سچ بولنے کی سزا دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، شاہ رخ پر مالی بے قاعدگی کا الزام لگا دیا گیا اور ان سے تین گھنٹے تک تفتیش بھی کی گئی،شاہ رخ خان پر ماریشش کی کمپنی کوکولکتہ نائٹ رائیڈرز کے حصص دس گنا کم قیمت پر بیچنے کا الزام ہے،ممبئی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے شاہ رخ کو طلب کیااور ان سے تین گھنٹے تک پوچھ گچھ کی بعد میں شاہ رخ خان کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی،شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ وہ کسی مالی بے قاعدگی میں ملوث نہیں ہیں،بالی ووڈ کے کنگ خان نے بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہاپسندی کے خلاف لب کشائی کی تھی جس پر ہندو انتہاپسند آپے سے باہر ہوگئے تھے،شاہ رخ خان نے بھارتی انتہاپسندی پر اپنی رائے دی، لیکن اب انہیں کیا کیا برداشت کرنا پڑے گا یہ بھی جلد واضح ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :