ہمیشہ سے ویسا کام کر رہی ہوں جیسا شائقین پسند کرتے ہیں‘ اداکارہ متیرا

جمعرات 12 نومبر 2015 14:58

ہمیشہ سے ویسا کام کر رہی ہوں جیسا شائقین پسند کرتے ہیں‘ اداکارہ متیرا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) اداکارہ متیرا نے کہا کہ میں نے کبھی بھی فحاشی اور عریانی کو فروغ نہیں دیا ویسا ہی کام کر رہی ہوں جیسا شائقین پسند کرتے ہیں بھارت میں جا کر فلموں میں کام کرنا کوئی برائی نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میرے کام کو صرف پاکستان نہیں بلکہ بھارت میں بھی پسند کیا جا رہا ہے جس کی بنیادی وجہ میرے کام کا منفرد انداز ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی بھی فحاشی اور عریانی کا سہارا نہیں لیا بلکہ ہمیشہ سے ویسا کام کر رہی ہوں جیسا شائقین پسند کرتے ہیں۔