وفاقی حکومت نے سردخانوں کے قیام کیلئے حالیہ بجٹ میں مراعات دینے کا بھی اعلان کیا ..
تازہ ترین : 1

وفاقی حکومت نے سردخانوں کے قیام کیلئے حالیہ بجٹ میں مراعات دینے کا بھی اعلان کیا ہے،ریاض پیرزادہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 نومبر۔2015ء)سینیٹ کو بتایا گیاہے کہ وفاقی حکومت نے سردخانوں کے قیام کیلئے حالیہ بجٹ میں مراعات دینے کا بھی اعلان کیا ہے جبکہ پھلوں اور سبزیوں کو محفوظ بنانے کیلئے شمسی نظام قائم کیا گیا ہے۔جمعرات کو سینٹ میں وقفہ سوالات کے دوران بین الصوبائی رابطے کے وزیر ریاض پیرزادہ نے ایوان کو بتایا کہ زرعی تحقیقاتی کونسل جاپان کے تعاون سے پھلوں کی پراسسنگ اور انہیں محفوظ بنانے کے طریقوں سمیت مختلف پہلووٴں کے بارے میں ایک تربیتی پروگرام کا آغاز بھی کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سردخانوں کے قیام کیلئے حالیہ بجٹ میں مراعات دینے کا بھی اعلان کیا ہے تاکہ کاشتکار اپنی فصلوں کو محفوظ بنانے کیلئے ان سرد خانوں سے استفادہ کر سکیں۔

وقت اشاعت : 12/11/2015 - 14:49:02

اپنی رائے کا اظہار کریں