شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے دوسرے سیمیسٹر 2015 کے امتحانات 24نومبر سے ہونگے

جمعرات 12 نومبر 2015 14:43

سکھر ۔ 12نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 نومبر۔2015ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے دوسرے سیمیسٹر 2015کے امتحانات 24نومبر سے ہونگے، یونیورسٹی کے ناظم امتحانات (سیمیسٹر) مرید حسین ابوپوٹو کیمطابق بی ایس، بی پی اے، بی بی اے ، بی کام، فارم ڈی، بی ایڈ اور بی اے ایل ایل بی اور ایم اے، ایم ایس سی، ایم پی اے، ایم بی اے اور ایم کام (پریویس اور فائنل) کے ریگولر اور فیلیوئرطلبہ و طالبات کے امتحانات کا آغاز 24نومبر سے ہوگا، امتحانی فارم متعلقہ تدریسی شعبہ جات 18نومبر 2015تک جاری کریں گے۔