تعلیمی بورڈسکھر کی جانب سے سالانہ امتحانات2016 فرسٹ ائیر انٹر کے تمام گروپس کیلئے امتحانی فارم اور فیس شیڈول کا اعلا ن

جمعرات 12 نومبر 2015 14:43

سکھر ۔ 12نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 نومبر۔2015ء)ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھرنے گیارہویں بارہویں جماعتوں کے سالانہ امتحانات2016کیلئے امتحانی فارم اور فیس شیڈول کا اعلا ن کیا ہے، تعلیمی بورڈ کے ناظم امتحانات عبدالسمیع سومرو کیجانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پری میڈیکل ،پری انجینئرنگ، کامرس ،ہوم اکنامکس اور ہیومنٹیز گروپس کے ریگولر اور پرائیویٹ تمام اہل امیدوار سالانہ امتحانی فیس اپنے کالج اور ہائر سیکنڈری اسکول کی معرفت 05جنوری2016 تک جمع کرا سکتے ہیں۔

بصورت دیگر 06جنوری سے 23جنوری تک 200روپے لیٹ فیس اور 25جنوری سے08فروری تک 400روپے,09فروری سے 24فروری تک 600روپے ،25فروری سے10مارچ تک 800روپے ، 11مارچ سے21مارچ تک 1000 روپے اور22مارچ سے 07اپریل 2016تک 1500روپے اضافی فیس کے ساتھ امیدوار اپنا فارم جمع کرا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں پری میڈیکل ، پری انجینئرنگ ، ہیومنٹیز گروپ ریگیولر ، کامرس ،ہیومنٹیز گروپ بشمول پیکٹیکل اور ہوم اکنامکس گیارہویں جماعت کی امتحانی فیس 1350روپے ،بارہویں جماعت پر ی میڈیکل /پری انجینئرنگ ( فریش) ، ہیومنٹیز گروپ (ریگیولر،فریش) ،کامرس ( فریش) اور ہوم اکنامکس گروپ (فریش) کے امیدواروں کی امتحانی فیس 1860روپے جبکہ پری میڈیکل ، پری انجیئرنگ( فیلوئر، امپروور) ، ہیومنٹیز گروپ ریگیولر ( فیلوئر، امپروو)، کامرس گروپ (فیلوئر، امپروو)، ہیومنٹیز گروپ (فیلوئر، امپروو) اور ہوم اکنامکس گروپ (فیلوئر، امپروو) کے امیدواروں کی سالانہ امتحانی فیس1360روپے مقرر کی گئی ہے۔

اہل امیدواروں سے امتحانی فارم اور فیس انکے متعلقہ کالیجوں اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کی معرفت وصول کی جائے گی۔