ر بلدیاتی نظام کی از سرنو فعالیت نے شہریوں کے دلوں میں اپنے بلدیاتی مسائل کے حل کی امیدوں کے چراغ روشن کر دیے

جمعرات 12 نومبر 2015 14:43

سکھر ۔ 12نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 نومبر۔2015ء) بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے نتیجہ میں اپنے پسندیدہ امیدواروں کے چناوٴ اور بلدیاتی نظام کی از سرنو فعالیت اور بلدیاتی ڈھانچہ کی تشکیل نے شہریوں کے دلوں میں اپنے بلدیاتی مسائل کے حل کی امیدوں کے چراغ روشن کر دیے،شہریوں نے نو منتخب بلدیاتی نمائندوں سے امیدیں وابستہ کر لیں ، بلدیاتی انتخابات کے بعد رائے دھندگان شہریوں سے اے پی پی سکھر کے نمائندہ کیجانب سے کیے گئے ایک سروے کے مطابق شہریوں کی بڑی تعداد نے ایک طویل عرصہ بعد بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو اپنے مسائل کے حل کیجانب ایک خوش آئند پیش رفت قرار دیا ہے، لوگوں کو امید و توقعات وابستہ ہیں کہ انکے منتخب کردہ بلدیاتی نمائندگان کے زریعہ وہ دیرینہ عرصہ سے درپیش اپنے محلے گلی کوچوں کی سطح کے سیوریج ، گڑ نالیوں گندے پانی کی نکاسی ، اسٹریٹ لائٹس سمیت اس نوعیت کے دیگر بلدیاتی مسائل سے چھٹکارا پا سکیں گے اور اپنے علاقوں کے منتخب نمائندہ یو سی کونسلر ، چیئر مین وائس چیئر مین تک انکی براہ راست رسائی ممکن ہو گی اور وہ اپنے مسائل سے آگاہ کرکے بروقت حل کراسکیں گے۔

(جاری ہے)

مذید براں عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ سکھر میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل کی باقائدہ طور پر تنظیم اور میئر ڈپٹی میئر کے لیے انتخابی مرحلہ کے تکمیل کے بعد کارپوریشن کی کارکردگی میں نمایاں طور پر بہتری آئے گی اورمنتخب نمائندگان اپنے فرائض منصبی بطریق احسن سر نجام دیں گے ،توقع ہے کہ منتخب بلدیاتی نمائندے اپنے انتخابی منشور میں کیے گئے وعدہ کی تکمیل کیلئے کوشاں رہیں گے اور انکی توقعات پرپورا اتریں گے جس کے نتیجہ میں عوامی حلقے بلدیاتی نظام کے ثمرا ت سے بہرہ ور ہو سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :