تاجک صدر امام علی رحمان کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب کاانعقاد

جمعرات 12 نومبر 2015 14:38

اسلام آباد ۔ 12 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 نومبر۔2015ء) تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کے اعزاز میں جمعرات کو وزیراعظم ہاؤس میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے تاجک صدر کا ایوان وزیراعظم آمد پر پرتپاک خیرمقدم کیا جو دو روزہ سرکاری دورہ پر گزشتہ شام وفاقی دارالحکومت پہنچے تھے۔

(جاری ہے)

استقبالیہ تقریب میں تینوں مسلح افواج کے دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

انہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ وزیراعظم نواز شریف نے تاجک صدر اور ان کے وفد سے اپنی کابینہ کے ارکان کو متعارف کرایا۔ یہ تاجک صدر امام علی رحمان کا پاکستان کا چھٹا دورہ ہے جس میں ان کے ہمراہ وزراء، ممتاز کاروباری رہنماؤں اور سینئر حکام پر مشتمل اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :