سوال کرنے والے ارکان کو وقفہ سوالات کے دوران ایوان میں موجود رہنا چاہیے،چیئرمین ..
تازہ ترین : 1

سوال کرنے والے ارکان کو وقفہ سوالات کے دوران ایوان میں موجود رہنا چاہیے،چیئرمین سینٹ

اسلام آباد ۔12نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 نومبر۔2015ء) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے ارکان سینٹ کو ہدایت کی ہے کہ وقفہ سوالات کے دوران سوال کرنے والے ارکان کو ایوان میں موجود رہنا چاہیے۔ جعمرات کو ایوان بالا میں ریمارکس دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ارکان سینٹ بڑی محنت کے ساتھ سوالات تیار کرتے ہیں اور متعلقہ وزراء ان کا جواب دیتے ہیں اس سے حکومت کی جوابدہی بھی ہوتی ہے اس لئے ضروری ہے کہ جن ارکان کے سوالات ہوں انہیں وقفہ سوالات کے دوران موجود ہونا چاہیے۔

وقت اشاعت : 12/11/2015 - 14:34:23

اپنی رائے کا اظہار کریں