ماڈل ایان علی نے کرنسی سمگلنگ کیس سے بریت کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 12 نومبر 2015 14:22

ماڈل ایان علی نے کرنسی سمگلنگ کیس سے بریت کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 نومبر۔2015ء) ایان علی نے اپنی اپیل میں موقف اختیار کیا ہے کہ محکمہ کسٹمز انٹیلی جنس نے ملزمہ کیخلاف پانچ لاکھ ڈالر کرنسی سمگل کرنے کی کوشش کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ کسٹمز حکام نے مجھے روالپنڈی ایئرپورٹ کے اس مقام سے گرفتار کیاجہاں جانے کے لئے بورڈنگ کارڈ کی ضرورت نہیں ہوتی ،،نہ تو وہ دبئی جا رہی تھیں نہ ہی انہیں دیگر مسافروں کی طرح بورڈنگ کارڈ بنوانا پڑا۔

(جاری ہے)

اپیل میں کہا گیا ہے کہ کرنسی سمگلنگ سے متعلق سٹیٹ بینک کا کوئی سرکلر پاکستانی شہریوں پر لاگو ہے تو اس یہ لازم نہیں کہ ہر شہری کو ہی سٹیٹ بینک کے سرکلر کا پتہ ہو۔اپیل میں کہا گیا ہے کہ ایان علی کو کسٹم حکام نے 4 ماہ تک غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا گیا اور اس دوران ا ±ن پر کسی طرح کا جرم ثابت نہیں ہوسکا۔اپیل میں استدعاکی گئی کہ ان پرکسی جرم میں ثبوت پیش کئے بغیر فرد جرم عائد نہیںکی جاسکتی اس لیے کسٹم کورٹ کے فیصلے فیصلہ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دیا جائے۔