ویسٹ انڈیز نے سری لنکن ٹور میں پہلی فتح حاصل کرلی
جمعرات 12 نومبر 2015 14:19
کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء)ویسٹ انڈین ٹیم دورہ سری لنکا میں پہلی فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 23 رنز سے جیت لیا۔سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔ آل راونڈ پرفارمنس پر ڈوین براوو میچ اور تلکارتنے دلشان سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔سری لنکن ٹور میں ویسٹ انڈیز کو ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بھی ناکامی ہوئی۔ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔(جاری ہے)
ان کی ٹیم نے بیس اوورز میں چھ وکٹیں کھوکر اسکور بورڈ پر ایک سو باسٹھ رنز کا مجموعہ سجایا۔دنیش رام دین اورجونسن چارلس نے چونتیس چونتیس رنز بنائے۔ڈوین براوو نے اکتیس رنز اسکور کئے۔سری لنکا کے کپتان لاستھ مالنگا اورسری وردنے نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں میزبان سری لنکن ٹیم آخری گیند پر ایک سوانتالیس رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ان فارم تلکارتنے دلشان نے باون اور شیہان جے سوریا نے تیس رنز بنائے۔مین آف دی میچ ڈوین براوو نے بیٹنگ کے بعد بولنگ کے جوہر بھی دکھائے اوراٹھائیس رنز دیکر چار وکٹیں حاصل کیں۔ دلشان سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.