فیفا معطل صدر سیپ پلاٹر اعصابی دباؤ کا شکار ، ہسپتال داخل

جمعرات 12 نومبر 2015 14:19

فیفا معطل صدر سیپ پلاٹر اعصابی دباؤ کا شکار ، ہسپتال داخل

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء)فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے معطل شدہ صدر سیپ بلیٹر کو اعصابی دباوٴ کے باعث ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔ 79 سالہ بلیٹر 18 سال تک فیفا کے صدر رہے۔ کرپشن سکینڈل کے باعث انھیں گذشتہ ماہ 90 روز کے لیے ان کے عہدے سے معطل کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق وہ اعصابی دباوٴ کا شکار ہیں لیکن توقع ہے کہ وہ جلد ہی صحت یاب ہو جائیں گے۔

بلیٹر اگلے ہفتے منگل تک ہسپتال میں زیر علاج رہیں گے۔گذشتہ ہفتے انھوں نے ذہنی دباوٴ کے باعث اپنا طبی معائنہ کروایا تھا۔

(جاری ہے)

ان کے وکیل رچارڈ کالن نے پانچ دن قبل کہا تھا کہ پلیٹر کو ذہنی دباوٴ کے باعث اپنا طبی معائنہ کرنے کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔انھوں نے مزید کہا: ’وہ ٹھیک ہیں اور امید ہے کہ وہ جلد گھر لوٹ جائیں گے۔‘فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی ضابط اخلاق کمیٹی نے سیپ بلیٹر اور تنظیم کے نائب صدر مشل پلاٹینی کو 90 دن کے لیے معطل کر دیا ہے۔فیفا تقریباً ایک برس سے بدعنوانی کے الزامات میں گھری ہوئی ہے اور گذشتہ ماہ سوئس استغاثہ نے بلیٹر پر ایک ایسے معاہدے پر دستخط کرنے کا الزام لگایا تھا جو ’فیفا کے حق میں نہیں تھا۔