بچوں کو ویکسین کے قطرے پلانے کے قومی فریضہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،ڈی سی اونورالامین مینگل
جمعرات 12 نومبر 2015 14:17
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء) ضلع میں انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں بچوں کو ویکسین کے قطرے پلانے کے قومی فریضہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اس ضمن میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے ۔یہ بات ڈی سی اونورالامین مینگل نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کاجائزہ لینے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
محکمہ صحت کے افسران ،اسسٹنٹ کمشنرز،پختون آبادیوں کے نمائندگان بھی موجود تھے ۔(جاری ہے)
ڈی سی او نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے اہداف کے سو فیصد نتائج حاصل ہونے چاہیں اس سلسلے میں پولیو ٹیمیں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو تلاش کرکے انہیں حفاظتی قطرے پلائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ وہ پولیو مہم پر عملدرآمد کاجائزہ لینے کے لئے ٹرانسپورٹ اڈوں سمیت مختلف علاقوں کا بھی اچانک دورہ کریں گے اور اگر کسی جگہ کوئی غیر ذمہ داری پائی گئی تو متعلقہ ٹیم اور ایریا انچارج کے خلاف کارروائی ہوگی۔
ڈی سی او نے اسسٹنٹ کمشنرز کو مہم کو نگرانی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے محکمہ صحت کے افسران سے کہا کہ وہ گھر گھر جا کر بچوں کوپولیو قطرے پلانے سے متعلق تصدیق کریں۔اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران نے مہم پر عملدرآمد سے آگاہ کیا۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.