دبئی ایئرشو میں جے ایف 17تھینڈرطیاروں نے دھوم مچا دی،کئی ممالک کی دلچسپی

جمعرات 12 نومبر 2015 14:10

دبئی ایئرشو میں جے ایف 17تھینڈرطیاروں نے دھوم مچا دی،کئی ممالک کی دلچسپی

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء) پاکستان اور چین کی مشترکہ کاوشوں سے تیار کردہ فائٹر جیٹ جے ایف 17 طیاروں نے دبئی ا یئرشو میں دھوم مچا دی ہے ،کئی ممالک نے طیاروں کو خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے جبکہ خریداری کے معاہدے پربھی دستخط بھی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی ایئرشو کے دوران کئی ممالک نے پاکستان اور چین کی مشترکہ کوششوں سے تیار فائٹر جیٹ جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے جب کہ چینی حکام نے تصدیق کی ہے کہ طیاروں کی خریداری کے حوالے سے معاہدے پر دستخط ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں دبئی ایئرشو کے دوران دنیا کے کئی ممالک نے اپنے جنگی طیاروں کے ساتھ مسافر طیاروں کی بھی نمائش کی تھی جس میں پاکستانی فائٹر جیٹ جے ایف 17 تھنڈرسب کی توجہ کا مرکز رہا۔