ذوالفقار مرزا نے سندھ ہائیکورٹ سے رینجرز کی سیکیورٹی مانگ لی

جمعرات 12 نومبر 2015 14:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے عدات سے درخواست کی ہے کہ مجھے الیکشن کے دوران رینجرز کی سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ مجھ پر قاتلانہ حملہ ہو چکا ہے مجھے پولیس کی سیکیورٹی پر اعتماد نہیں ہے اس لئے مجھے رینجرز کی سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ انہوں نے درخواست میں کہا ہے کہ مجھے بلدیاتی انتخابات کے دوران قتل کیا جا سکتا ہے۔ سابق وزیر داخلہ سندھ نے سندھ ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی ہے