لاہور ہائی کورٹ نے اقبال ڈے کی چھٹی منسوخ کرنے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور ..
تازہ ترین : 1

لاہور ہائی کورٹ نے اقبال ڈے کی چھٹی منسوخ کرنے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 نومبر۔2015ء) لاہور ہائی کورٹ نے اقبال ڈے کی چھٹی منسوخ کرنے کے خلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے پنجاب حکومت سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر کے 3 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔ جمعرات کو لاہور ہائی کورٹ میں اقبال ڈے کی چھٹی منسوخ کرنے کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی ۔ درخواست گزار کی طرف سے عدالت سے استدعا کی گئی کہ اقبال ڈے کی چھٹی منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔ عدالت نے درخواست کو سماعت کے لئے منظور کر لیا۔ پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیا۔ کیس کی مزید سماعت 3 ہفتوں تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/11/2015 - 14:04:12

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں