مون گارڈن کو گرانے کیخلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر

جمعرات 12 نومبر 2015 14:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے کہ عمارت کو گرانے سے متعلق کارروائی روکی جائے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ مون گارڈن سے متعلق درخواست سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک متاثرہ مکینوں کو بے دخل نہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

مون گارڈن کے رہائشیوں نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست کر دی۔واضح رہے کہ مون گارڈن کو سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر خالی کرا لیا گیا ہے۔ مکینوں نے اس حکم کے خلاف احتجاج بھی کیا ہے اور گزشتہ روز مون گارڈن کے مکینوں کو گرفتار بھی کیا گیا تھا جن کو آج عدالت نے دس دس ہزار کے ضمانتی مچلکے کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا ہے

متعلقہ عنوان :