پاکستان وسط ایشیائی ملکوں کے ساتھ تعاون کو اہمیت دیتا ہے، تاجکستان کے ساتھ فضائی و زمینی رابطے مربوط بنانا چاہتے ہیں، توانائی کی ضروریات کیلئے کاسا1000منصوبے پر جلد عملدرآمد چاہتے ہیں

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے ملاقات میں بات چیت

جمعرات 12 نومبر 2015 14:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان وسط ایشیائی ملکوں کے ساتھ تعاون کو اہمیت دیتا ہے، تاجکستان کے ساتھ فضائی و زمینی رابطے مربوط بنانا چاہتے ہیں، توانائی کی ضروریات کیلئے کاسا1000منصوبے پر جلد عملدرآمد چاہتے ہیں۔ وہ جمعرات کو تاجک صدر امام علی رحمان سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظمنواز شریف نے ملاقات میں کہا کہ پاکستان وسط ایشیائی ملکوں کے ساتھ تعاون کو اہمیت دیتا ہے، تاجکستان کے ساتھ مضبوط اقتصادی و تجارتی تعلقات چاہتے ہیں، تاجکستان کے ساتھ فضائی و زمینی رابطے مربوط بنانا چاہتے ہیں۔ وزریاعظم نواز شریف نے کہا کہ توانائی کی ضروریات کے لئے کاسا 1000منصوبے پر جلد عملدرآمد چاہتے ہیں، کاسا1000کرغزستان اور تاجکستان سے بجلی کی ترسیل کا منصوبہ ہے، ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے تاجک صدر علی رحمان نے کہاکہ عوامی سطح پر ربطوں کو فروغ دیا جائے۔