پاکستان اور انگلینڈ مابین 4 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ کل کھیلا جائیگا

جمعرات 12 نومبر 2015 13:59

پاکستان اور انگلینڈ مابین 4 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ کل ..

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 ایک ر وزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ کل ابوظہبی میں کھیلا جائیگا‘ پاکستان کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستانی شاہین کل جمعہ کو ابوظہبی کے گراؤنڈ میں شاہینوں سے پنجہ آزمائی کریں گے۔ پہلے کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے باؤلرز کی عمدہ کارکردگی اور محمد حفیظ اور بابر اعظم کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت انگلش ٹیم کو 6 وکٹوں سے دھول چٹا کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔ پاکستان دوسرا میچ جیتنے کیلئے پر امید جبکہ انگلش ٹیم سیریز 1-1 سے برابر کرنے کیلئے میدان میں اترے گی۔