راولپنڈی‘ نوکری سے برطرف اڈیالہ جیل کا ملازم بچے بیچنے پر مجبور
تازہ ترین : 1

راولپنڈی‘ نوکری سے برطرف اڈیالہ جیل کا ملازم بچے بیچنے پر مجبور

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 نومبر۔2015ء) غربت سے تنگ شخص اپنے بچے بیچنے ضلع کچہری پہنچ گیا۔ چھ بچوں کا باپ غلام جعفر بچوں کی فاقہ کشی کا ذکر کرتے ہوئے رو پڑا۔ غلام جعفر جو کہ اڈیالہ جیل میں ملازم ہے اس کا موقف ہے کہ اسے کرپشن منظر عام لانے پر نوکری سے فارغ کیا گیا ہے۔ غلام جعفر کا کہنا ہے کہ نو جولائی 2014 میں مجھے نوکری سے نکالا گیا۔ غلام جعفر اڈیالہ جیل میں سٹور کیپر تھا۔ بے روزگاری کے باعث بچے فروخت کرنے پرمجبور ہو چکا ہوں۔ غلام جعفر نے چھ بچوں کو فروخت کے لئے پیش کر دیا

وقت اشاعت : 12/11/2015 - 13:45:50

اپنی رائے کا اظہار کریں