راولپنڈی میں مبینہ پولیس مقابلہ،2ڈاکوگرفتار،2فرار

جمعرات 12 نومبر 2015 13:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) راولپنڈی میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد دو ڈاکووٴں کوگرفتار کرلیا گیا۔جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے ملزمان سے اسلحہ اور مسروقہ گاڑی برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق محلہ عباسیاں میں لگے ناکے پر روکنے کا اشارہ دینے پر گاڑی میں سوار چار افراد نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی اور فرار ہونیکی کوشش کی۔

عوام کے محافظوں نے مسلح افراد کا پیچھا کیا اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ڈاکووٴں کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکووٴں سے اسلحہ اور مسروقہ گاڑی برآمد کرلی گئی ہے۔تاہم دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔چار رکنی افغانی ڈکیت گروہ چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :