رینجرز کی کارروائی، 13 جرائم پیشہ افراد گرفتار، اسلحہ و 6 ہزار لٹر ایرانی ڈیزل برآمد

جمعرات 12 نومبر 2015 13:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) کراچی میں رینجرز کی کارروائی، 13 جرائم پیشہ افراد گرفتار، اسلحہ و 6 ہزار لٹر ایرانی ڈیزل برآمد کرلیا گیا۔ ترجمان سندھ رینجرز نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 13 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

گودھرا، کورنگی، عثمان آباد اور لیاری کے علاقوں میں رات گئے کارروائیاں کی گئیں جس کے نتیجے میں 13 جرائم پیشہ افراد گرفتار ہوئے ہیں۔

گرفتار ملزمان میں کالعدم تنظیم کے دہشتگرد، سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر اور بھتہ خور شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور 6 ہزار لٹر ایرانی ڈیزل برآمد ہواہے۔ رینجرز نے تمام ملزمان کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :