چھٹی عامر کیبلز ٹی ٹونٹی ویٹرنز کرکٹ چمپئن شپ کے مقابلے آخری مراحل میں داخل ہو گئے
جمعرات 12 نومبر 2015 13:33
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 نومبر۔2015ء) عامر کیبلز کے زیر اہتمام چھٹی عامر کیبلز ٹی ٹونٹی ویٹرنز کرکٹ چمپئن شپ کے مقابلے اپنے آخری مراحل میں داخل ہو گئے۔ دوسرے سیمی فائنل میں سیالکوٹ سینئرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گولڈن ایگلز لاہور کی بہترین ٹیم کو 5 وکٹوں ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ سی ای او عامر کیبلز / چیف آرگنائزر ٹورنامنٹ عامر الیاس بٹ نے کہا کہ فائنل میچ عامر کیبلز اور سیالکوٹ سینئرز کے درمیان 21 نومبر 2015 بروز ہفتہ کو شاہ فیصل کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔
جس کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اس موقع پر پاکستان کی نامور شخصیات کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس مرتبہ نارتھ پنجاب کی ٹیموں کو بھی ٹورنامنٹ میں شامل کر کے لاہور سے باہر بھی مقابلے منعقد کروائے۔(جاری ہے)
تا کہ زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو کھیل کے مواقع فراہم کیے جا سکیں تا کہ گراؤنڈ آباد ہونے کے ساتھ ساتھ سابقہ کھلاڑی فٹ رہیں اور ان کے معاشی حالات بہتر ہو سکیں اور صحت مند ماحول قائم ہو سکے۔
عامر الیاس بٹ نے سیالکوٹ سینئرز کی شاندار فتح اور فائنل تک رسائی پر ان کے آرگنائزر اور کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پوری ٹیم خراجِ تحسین کی مستحق ہے کہ انہوں نے ایک بڑی ٹیم کو ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ فائنل میچ اچھا ہو گا۔ جو اچھا کھیلا گیا کامیابی اسکے قدم چومے گی۔ دوسرے سیمی فائنل میں جو کہ فراز سپورٹس سیالکوٹ کی گراؤنڈ پر کھیلا گیا میں گولڈن ایگلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے۔ اشفاق اسلم 30، رضوان اسلم 24، کپتان محمد سلمان خان 13 ، محمد حفیظ 18 ، اکبر خان 15 اور رؤف وائیں نے 39 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ سیالکوٹ سینئرز کی طرف سے محمد مننان نے 3/38، افتخار احمد 2/12، جاوید اقبال 2/30اور محمد تنویر نے 2/32 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں سیالکوٹ سینئرز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کر لیا۔شاہد رفیق 34، محمد مننان 23 ، کاشف ملک 15 ، محمد تنویر 30 زنز ناٹ آؤٹ اور قلب شاہ نے 22 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ گولڈن ایگلز کی طرف سے رؤف وائیں نے 2/16، محمد حفیظ 2/36 اور اکبر خان نے 1/15 وکٹ حاصل کیں۔ عنصر محمود ، محمد عمران ایمپائر جبکہ ایم الیاس گل سکورر تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.