اشرف غنی کاشیعہ ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے سات افراد کی ہلاکت کے بعد قاتلوں سے انتقام لینے کا وعدہ
جمعرات 12 نومبر 2015 13:28
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 نومبر۔2015ء)افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کابل میں شیعہ ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے سات افراد کی ہلاکت کے بعد قاتلوں سے انتقام لینے کا وعدہ کیا ہے۔ افغان صدر اشرف غنی نے قوم سے براہ راست خطاب میں کہا کہ اس افسوسناک واقعے کے ذمہ داری شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ، طالبان یا کسی اور شدت پسند گروہ پر عائد ہوتی ہے اور حکومت اْن کے خلاف زوردار کارروائی کرے گی۔
کابل میں ہزاروں افراد نے صدارتی محل کے باہر شیعہ ہزارہ برادری کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جس کے بعد افغان صدر نے قوم سے خطاب کیا۔حکام کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے صدارتی محل کی جانب جانے کی کوشش کی تو پولیس نے منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی جس میں سات افراد زخمی ہو گئے۔(جاری ہے)
صوبہ زابل میں گذشتہ اتوار کو ہزارہ برادری کے سات افراد کی لاشیں ملی تھیں۔
ان افراد کو اغوا کیا گیا تھا اور بعد میں سر قلم کر کر دیے گئے تھے۔زابل میں طالبان کے متحارب گروپوں میں حالیہ دنوں شدید جھڑپیں ہوئی ہیں تاہم شیعہ ہزارہ افراد کی ہلاکت کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔ہلاک ہونے والوں میں چار مرد، دو خواتین اور ایک نو سالہ بچی شامل تھی۔کابل میں بارش کے باوجود مظاہرین نے ہلاک ہونے والے افراد کے تابوت اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے نعری بازی کر رہے تھے کہ آج ہمیں مارا ہے کل یہ تمھیں مار دیں گے۔اس کے علاوہ مظاہرین نے ہلاک ہونے والے افراد کی تصاویر اٹھا رکھی تھی اور اس کے ساتھ’ طالبان مردہ باد‘ کے نعرے لگا رہے تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد ان درجنوں افراد میں شامل تھے جنھیں گذشتہ برس اغوا کیا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق افغان سکیورٹی حکام نے اس مظاہرے کی براہ راست کوریج کو روک دیا تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسرائیل کا شام پرراکٹ حملہ،معمولی نقصان کی اطلاع
-
ساحل پرگم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
-
بھیڑوں میں آپس کی لڑائی روکنے کیلئے انوکھا طریقہ متعارف
-
چینی سائنسدانوں نے پھول سے خوبصورت ہیرا بنا لیا
-
چین، 41 ویں وائی فانگ بین الاقوامی پتنگ میلے کا آغاز، آسمان رنگین پتنگوں سے بھر گیا
-
امریکہ میں فائرنگ، 5 طلبا زخمی، ملزم فرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.