امریکی ریاست الباما میں مسلمانوں کیلئے عید پر سرکاری تعطیل کا اعلان

جمعرات 12 نومبر 2015 13:21

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 نومبر۔2015ء) امریکی ریاست الباماکے دارالحکو مت مانٹگومیری میں اسکولوں میں مسلمانوں کے تہوار عید الفطر اورعیدالاضحی کے موقع پرسرکاری تعطیل کااعلان کردیاگیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیاکے مطابق مسلمانوں کی جانب سے ایک درخواست میں کہا گیاتھا کہ مسلمانوں کوبھی دیگرمذاہب کی طرح مذہبی تہوارپرچھٹی دی جائے،مانٹگومیری ایجوکیشن بورڈنے 2 کے مقابلے میں 6 ووٹ دے کرفیصلہ کیا ہے،فیصلے کے تحت مسلمانوں کے تہوارعیدالفطراورعیدالاضحی کے موقع پرآئندہ اسکولوں میں عام تعطیل ہو گی۔

واضح رہے کہ امریکی ریاست نیویارک میں رواں برس عید الضحی پرپہلی مرتبہ عید الاضحیٰ کے موقع پر 1800 اسکول اسلامی فریضے کی ادائیگی کے باعث مسلمان طالب علموں کے لئے بند رہے۔

متعلقہ عنوان :