ویمن کرکٹ،نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں آخری ون ڈے میں کل مدمقابل ہوں گی،نیوزی لینڈ کو سیریز میں 4-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل

جمعرات 12 نومبر 2015 13:13

ویمن کرکٹ،نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں آخری ون ڈے میں کل مدمقابل ..

کرائسٹ چرچ ۔12 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 نومبر۔2015ء) نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پانچواں اور آخری میچ کل جمعہ کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا، نیوزی لینڈ کو سیریز میں 4-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی 15 نومبر، دوسرا میچ 20 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 22 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :