آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل شروع ہوگا
تازہ ترین : 1
آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل شروع ہوگا

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل شروع ہوگا

پرتھ ۔12 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 نومبر۔2015ء) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ کل جمعہ سے ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ، پرتھ میں شروع ہو گا۔ کینگروز کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، میزبان ٹیم نے کیویز کو پہلے ٹیسٹ میں 208 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی تھی۔ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 27 سے یکم دسمبر تک ایڈیلیڈ، اوول میں کھیلا جائے گا۔

پہلے ٹیسٹ میں شاندار فتح کے بعد کینگروز کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ دوسرا ٹیسٹ بھی جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کیلئے پر عزم ہیں تو دوسری جانب شکست کے باوجود کیویز کے حوصلے پست نہیں ہوئے اور وہ دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔ ماہرین کرکٹ نے دونوں ٹیموں کی حالیہ کارکردگی اور فارم کو مدنظر رکھتے ہوئے دوسرے ٹیسٹ میں دلچسپ مقابلے کی توقع ظاہر کی ہے۔

وقت اشاعت : 12/11/2015 - 13:12:30

اپنی رائے کا اظہار کریں