مصر میں موجود سعودی سیاحوں کووطن واپس لانے کے لیے اقدامات کیے جائیں،سعودی فرمانروا

جمعرات 12 نومبر 2015 13:10

ریاض ۔12 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 نومبر۔2015ء) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی قومی ایئر لاین کو ہدایت کی ہے کہ وہ مصر میں موجود سعودی سیاحوں کو وطن واپس لانے کے لیے مصر کے شہر شرم الشیخ سے سعودی دارالحکومت ریاض اور جدہ کے لیے مزید پروازیں شروع کرے تاکہ تمام سعودی سیاح سلامتی سے بر وقت وطن واپس آسکیں۔

(جاری ہے)

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق خادم الحرمین الشریفین سلمان بن عبدالعزیز نے مصر کی جانب سے سعودی شہریوں کی سکیورٹی کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے