ریلوے اسٹیشنز اور ٹریکس کی سیکیورٹی مزید سخت کرتے ہوئے سرویلینس بڑھا دی گئی

جمعرات 12 نومبر 2015 13:08

اسلام آباد ۔ 12نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 نومبر۔2015ء) پاکستان ریلوے نے اسٹیشنز اور ٹریکس کی سیکیورٹی مزید سخت کرتے ہوئے سرویلینس اور سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد بڑھا دی۔

(جاری ہے)

ریلوے حکام کے مطابق تخریب کاری کے خطرے کے پیش نظر پٹرولنگ کے نظام کو مزید بہتر بنایا گیا ہے جبکہ ریلوے اہلکاروں کے درمیان رابطے کا موثر نظام بھی موجود ہے۔ ریلوے اسٹیشنوں پر بھی سیکیورٹی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے اور اسٹیشنوں پر سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد بڑھانے کے علاوہ سامان کی چیکنگ کیلئے سیکنر مشینیں بھی نصب کی گئی ہیں جبکہ ریلوے اسٹیشنوں پر کلوز سرکٹ کیمروں کی تنصیب کا کام بھی مرحلہ وار جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :