خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

جمعرات 12 نومبر 2015 13:06

سنگاپور ۔12 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 نومبر۔2015ء) ایشیائی آئل مارکیٹ میں جمعرات کو خام تیل کے نرخوں میں اضافے کا رجحان رہا۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے دسمبر میں ترسیل کے معاہدے 27 سینٹ کے اضافے سے 43.20 ڈالر فی بیرل میں ہوئے جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے آئندہ ماہ میں ترسیل کے معاہدے 26 سینٹ کی بہتری سے 46.07 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق خام تیل کی قیمتیں اضافے کے باوجود دباؤ کا شکار رہیں جس کی وجہ امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کی مللک میں خام تیل کے ذخائر بارے رپورٹ کے اجراء کے انتظار میں سرمایہ کاروں کی محتاط تجارتی سرگرمیاں ہیں جبکہ گزشتہ روز کاروباری سرگرمیوں کے دوران ایسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمتوں میں 1.28 ڈالر فی بیرل اور برینٹ نارتھ سی کروڈ کے نرخوں میں 1.63 ڈالر فی بیرل کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔