فرانس ، سکیورٹی فورسز نے ساحلی شہر کَیلے کے مہاجر کیمپ میں بدامنی پر قابو پا لیا

جمعرات 12 نومبر 2015 13:06

پیرس۔ 12نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 نومبر۔2015ء)فرانس کی سکیورٹیفورسز نے ساحلی شہر کَیلے کے مہاجر کیمپ میں بدامنی پر قابو پا لیا ۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ رات مہاجرین کے اس مرکز میں مشتعل مظاہرین نے سکیورٹی اہلکاروں پر مختلف اشیاء پھینکیں اور جارحانہ انداز میں نعرے لگائے۔ سکیورٹی فورسز نے انہیں منشتر کرنے کے لیے آنسو گیس اور تیز دھار پانی کا استعمال بھی کیا۔ ان جھڑپوں کے بعد کَیلے کے مہاجر کیمپوں کے علاوہ قریبی علاقوں میں بھی سکیورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے۔واضح رہے کہ کَیلے میں موجود زیادہ تر مہاجرین برطانیہ جانے کے خواہش مند ہیں۔