بی سی سی آئی نے پاک بھارت سیریز کی کوئی تجویزنہیں دی ، راج ناتھ سنگھ
تازہ ترین : 1
بی سی سی آئی نے پاک بھارت سیریز کی کوئی تجویزنہیں دی ، راج ناتھ سنگھ

بی سی سی آئی نے پاک بھارت سیریز کی کوئی تجویزنہیں دی ، راج ناتھ سنگھ

نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار12نومبر۔2015ء ) بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے کرکٹ کے بہتر تعلقات چاہتے ہیں پاکستان کو بھی اس حوالے سے سوچنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ بی سی سی آئی نے پاک بھارت سیریز کے حوالے سے کوئی تجویز نہیں دی ، بھارتی بورڈ جب انڈو پاک سیریز کے حوالے بات کرے گا تو حالات کو دیکھ کر فیصلہ کیا جائے گا . یاد رہے کہ بھارتی بورڈ کے صدر ششانک منوہر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ کھیلنے کیلئے حکومت کی اجازت درکار ہوگی ، حکومت کی اجازت ملنے تک ہم کچھ نہیں کرسکتے ، اجازت نہیں ملی تو سیریز نہیں ہوگی ۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت سیریز پر دروازے بند نہیں ہوئے ، دسمبرمیں بھارتی ٹیم فری ہوگی ، اس لئے سیریز ہو بھی سکتی ہے ، حتمی فیصلہ دسمبر میں ہوگا ۔

وقت اشاعت : 12/11/2015 - 13:04:13

اپنی رائے کا اظہار کریں