کرغزستان کے حکام نے دہشتگرد تنظیموں میں شامل ہونے کی خاطر بیرون ملک جانے والے شہریوں کی شہریت منسوخ کرنے کی تجویز

جمعرات 12 نومبر 2015 13:02

کرغزستان۔ 12نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 نومبر۔2015ء)کرغزستان کے حکام نے دہشتگرد تنظیموں میں شامل ہونے کی خاطر بیرون ملک جانے والے شہریوں کی شہریت منسوخ کرنے کی تجویز پیش کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی شہر سوچی میں ہونے والی پراسیکیوٹروں کی بین الاقوامی ایسوسی ایشن کی کانفرنس میں کرغزستان کی پراسیکیوٹر جنرل اندرا جولدوبائیوا نے کہا کہ انسداد دہشتگردی میں بین الاقوامی تعاون بہت ضروری ہے اور کرغزستان اس معاملے میں دوسرے ممالک کے ساتھ تعاون بڑھائے گا۔

انھوں نے کہا کہ پراسیکیوٹر کے دفتر نے دہشتگرد تنظیموں میں شامل ہونے کی خاطر بیرون ملک جانے والے شہریوں کی شہریت منسوخ کرنے کی تجویز پیش کر دی ہے۔اس سے پہلے کرغزستان کی دفاعی کونسل نے نشاندہی کی تھی کہ ملک میں دہشتگردی و انتہا پسندی کا خطرہ بڑھ گیا۔ افغانستان اور وسطی ایشیا میں دہشتگردوں کی سرگرمیوں میں اضافے کی وجہ سے ملک کی صورت حال بگڑتی جا رہی ہے۔