پرتگالی پارلیمنٹ تحلیل ،عام انتخابات جون میں کرانے کا اعلان

جمعرات 12 نومبر 2015 12:58

لزبن۔ 12نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 نومبر۔2015ء) پرتگال کے صدر آنیبال کاواکو سلوا نے ملکی پارلیمان کو تحلیل کرنے کے بعدعام انتخابات جون میں کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پرتگالی صدر آنیبال کاواکو سلوا نے ملکی پارلیمان کو تحلیل کردیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ قبل از وقت عام انتخابات جون کے اوائل میں ہوں گے۔

(جاری ہے)

یہ اعلان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اس یورپی ملک کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے اور یورپی یونین پرتگال کو بھی یونان اور آئرلینڈ کی طرح سخت صلاحات نافذ کرنے کی تلقین کرے گی۔صدر سلوا نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ ہفتے مستعفی ہو جانے والے وزیر اعظم ہوزے سوکراتیش کا استعفی قبول کر لیا ہے جو اپنی حکومت کے بہت زیادہ مالیاتی بچت کے پروگرام کے لیے پارلیمانی ارکان کی اکثریت کی تائید حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد مستعفی ہو گئے تھے۔صدر سلوا کے مطابق ملک کی تمام سیاسی جماعتوں نے ان سے قبل از وقت انتخابات کے انعقاد کے فیصلے کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :